خوددار زندگی تھی شرافت میں جل گئی
خوددار زندگی تھی شرافت میں جل گئی
تعریف کرنے والوں کی قسمت بدل گئی
جن کو تو بولنے کا سلیقہ نہیں ہوا
مسند ملی تو بات زمانہ میں چل گئی
ہم قافیہ ردیف میں الجھے رہے فقط
معنی تو چھوڑیئے جی مکمل غزل گئی
صورت حسین آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوئی
دیدار ایسے تھے کہ طبیعت بہل گئی
پت جھڑ کو یوں بہار میسر ہوئی نہیں
ایسا لگا کہ مچھلی تو کانٹا نگل گئی
اس زندگی سے کوئی بھی شکوہ نہیں ابھےؔ
جس اور تھا جھکاؤ اسی اور ڈھل گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.