کھل گیا راز عیاں ہو گئی عیاریٔ شب
کھل گیا راز عیاں ہو گئی عیاریٔ شب
کتنی سفاک ہے باطن میں ضیا باریٔ شب
مہلت عشق کو درکار ہے مرضی اس کی
دل کے سودے میں سوا ہوگی خریداریٔ شب
کہیں آنسو کہیں آہیں کہیں پامال فضا
جس طرف دیکھو نظر آئے سیاہ کاریٔ شب
نیند کا کیا ہے وہ سولی پہ بھی آ جائے مگر
در نایاب ہوئی جاتی ہے بیداریٔ شب
روز کہتی ہے خرد دن کی رفاقت میں رہوں
دل مگر روز ہی کرتا ہے طرف داریٔ شب
اک وہی خواب جو پلکوں سے جدا ہو نہ سکا
عمر بھر ناز سے کرتا رہا دل داریٔ شب
خیمۂ چشم جلا خواب کا اسباب جلا
اشک سے ہو گئی تکمیل شررباریٔ شب
روز روشن کی طرح میں بھی سفر کرتا شکیلؔ
گر مری راہ میں ہوتی نہ عمل داریٔ شب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.