کھل جائے گا حال دل افگار ہمارا
کھل جائے گا حال دل افگار ہمارا
پڑھتے ہیں وہ گلدستۂ اشعار ہمارا
سچ کہہ اسی خط کی تجھے سوگند ہے قاصد
کیا نامہ پڑھا اس نے کئی بار ہمارا
وہ آہ میں گرمی ہے فغاں میں نہ وہ حدت
اے یاس یہ کیوں سرد ہے بازار ہمارا
کس کس سے کہیں گے دل مغموم کے حالات
لو آج ہوا رنجؔ بھی غم خوار ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.