کھل کے سچائی کا اظہار نہیں کر سکتے
کھل کے سچائی کا اظہار نہیں کر سکتے
ہم جو کرتے ہیں وہ اخبار نہیں کر سکتے
زندگی تیرا تقاضا ہے کہ سرپٹ دوڑیں
ہم وہ لاچار کہ انکار نہیں کر سکتے
ان کو حق ہے کہ وہ انکار بھی کر سکتے ہیں
ہم پہ قدغن ہے کہ اصرار نہیں کر سکتے
سب کے سب مل کے مرے سامنے صف آرا ہیں
کام ایسا ہے کہ دو چار نہیں کر سکتے
تجھ سے اک کام ہے اور کام بھی ایسا ہے کہ جو
چشم و ابرو لب و رخسار نہیں کر سکتے
ہم نے اک عمر کیا ان پہ بھروسا مظہرؔ
ہم وہی کام لگاتار نہیں کر سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.