کھلی آنکھیں ہیں پر سویا ہوا ہوں
کھلی آنکھیں ہیں پر سویا ہوا ہوں
تمہاری یاد میں ڈوبا ہوا ہوں
بدن اک دن چھوا تھا تم نے میرا
اسی دن سے بہت مہکا ہوا ہوں
مجھے پاگل سمجھتی ہے یہ دنیا
تصور میں ترے کھویا ہوا ہوں
جہاں تم چھوڑ کر مجھ کو گئے تھے
اسی رستے پہ میں بیٹھا ہوا ہوں
خدا کا ہے کرم سنتوشؔ مجھ پر
ہر اک محفل پہ میں چھایا ہوا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.