خلوص رند سے مت انتقام لے ساقی
خلوص رند سے مت انتقام لے ساقی
شراب غم جو نہیں ہے تو جام لے ساقی
نہیں جہاں میں کوئی اور غم کے ماروں کا
یہ میکدہ ہے محبت سے کام لے ساقی
نگاہ لطف سے اس کو نوازتا ہے تجھے
جو میکدے میں تقدس کا نام لے ساقی
شکست جام کا سنتے ہیں وقت آ پہنچا
اب اپنے ہاتھ سے دل اپنا تھام لے ساقی
اگر تجھے نہیں منظور احترام اپنا
چلا وہ اپنے وصیؔ کا سلام لے ساقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.