Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خلوص و مہر کے سانچے میں ڈھل کے دیکھیں تو

صدیق فتح پوری

خلوص و مہر کے سانچے میں ڈھل کے دیکھیں تو

صدیق فتح پوری

MORE BYصدیق فتح پوری

    خلوص و مہر کے سانچے میں ڈھل کے دیکھیں تو

    رہ حیات کو اپنی بدل کے دیکھیں تو

    حسیں ہیں اور بھی اس کارزار ہستی میں

    حصار ذات سے باہر نکل کے دیکھیں تو

    فلک سے چاند اتر آئے گا زمیں پہ کبھی

    شریر بچے کی صورت مچل کے دیکھیں تو

    اجالے پھیلیں گے ہستی کے گوشے گوشے میں

    مثال شمع اندھیرے میں جل کے دیکھیں تو

    وہی ہے تاب و تواں عشق کا زمانے میں

    کرشمے آج بھی حسن ازل کے دیکھیں تو

    مشام جاں مہک اٹھیں گے اس کی خوشبو سے

    وطن کی خاک کو چہرے پہ مل کے دیکھیں تو

    محاذ جنگ پہ ڈھونڈا جسے وہ گھر پہ ملی

    عجب ہیں فیصلے یہ بھی اجل کے دیکھیں تو

    بہار آئی ہے کیسی چمن میں ہم نفسو

    گھروں سے نکلیں گلستاں میں چل کے دیکھیں تو

    کلس چمک اٹھے صدیقؔ دھوپ پھیل گئی

    اٹھیں بھی خواب سے آنکھوں کو مل کے دیکھیں تو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے