خلوص و وفا کا چمن چومتے ہیں
خلوص و وفا کا چمن چومتے ہیں
نئی صبح کی ہم کرن چومتے ہیں
نہ کر ہم سے منسوب وحشت پسندی
ہم الفت میں خاک وطن چومتے ہیں
ہے تاریخ شاہد زمانہ بھی شاہد
میاں حوصلے ہی گگن چومتے ہیں
نظر موت سے وہ چراتے نہیں ہیں
جو دیوانے ہنس کر کفن چومتے ہیں
یتیموں پہ نظر کرم کرنے والے
فرشتے ترا پیرہن چومتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.