خلوص پیار وفا اور بے رخی کا لباس
خلوص پیار وفا اور بے رخی کا لباس
بدلتا رہتا ہے یہ وقت آدمی کا لباس
چھپے ہیں سارے ستارے ہے تیرگی کا لباس
ملا نہ شب کو کبھی روز چاندنی کا لباس
بہت ہی قیمتی ہے پیرہن چراغوں کا
جلا کے خود کو ملا ان کو روشنی کا لباس
لباس غم بھی مسرت سے تو پہن لے بشر
تمام عمر کسے مل سکا خوشی کا لباس
بڑے قرینے سے سب غم ہوئے ہیں پوشیدہ
ملا ہے جب سے مرے دل کو شاعری کا لباس
اسی کو چین میسر یہاں ہے جس نے بھی
اتار پھینکا ہو احساس کمتری کا لباس
ہے آرزو کہ ہو اب مغفرت نصیب مجھے
پرانا ہو گیا ہے میری زندگی کا لباس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.