خوش دلی سے بزم دنیا سے گزر جائیں گے ہم
خوش دلی سے بزم دنیا سے گزر جائیں گے ہم
اے دل بے آسرا اک روز مر جائیں گے ہم
میری کشتی کے مسافر سب سمجھتے ہیں یہ رمز
ڈوب جائیں گے اگر تو پار اتر جائیں گے ہم
اک مسلسل بے دلی یا اک مکمل بے خودی
اپنی حالت کو اگر دیکھیں تو ڈر جائیں گے ہم
جسم فانی شکریہ تیرا ہمیں تسکین ہے
ایک دن دشت بلا کے پار اتر جائیں گے ہم
گھر کسے کہتے ہیں کنبہ کس بلا کا نام ہے
ان سوالوں میں اگر الجھے تو مر جائیں گے ہم
جمع کرتے کرتے خود کو آنے لگتا ہے خیال
پھر سے کوئی حادثہ ہوگا بکھر جائیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.