خوش کرے اک پل تمہیں اک پل رلائے زندگی
خوش کرے اک پل تمہیں اک پل رلائے زندگی
لمحہ لمحہ آدمی کو آزمائے زندگی
وقت کے جس موڑ پر جینے کی دل میں چاہ ہو
بس اسی ہی موڑ پر دامن چھڑائے زندگی
کوئی چاہے دولت و شہرت تو کوئی چاہے پیار
کیسے کیسے لوگوں کو سپنے دکھائے زندگی
بچپنا عمر جوانی آبروئے روز و شب
میں نے ہر شے تجھ کو دے دی ماسوائے زندگی
دولت و شہرت غرور و فخر اور جاہ و حشم
ایک دن مٹ جانی ہے ہر اک انائے زندگی
بڑبڑاتا جا رہا ہے راستے میں اک فقیر
چند روٹی کے لیے در در پھرائے زندگی
چار سو ہے ظلم شر اور موت کی طغیانیاں
کوئی بتلائے بھلا کس سمت جائے زندگی
بعد تیرے زندگی سے اب کہاں رغبت مجھے
میرے ہمدم مت دے مجھ کو اب دعائے زندگی
زندگی ایسے جیو دنیا میں کہ مرنے کے بعد
موت روئے تم پہ اور آنسو بہائے زندگی
موت سے غافل ہیں جو وہ یاد یہ رکھیں سدا
ایک دن چھن جائے گی تم سے ردائے زندگی
درد تنہائی فراق و رنج و غم ہجر و الم
کس قدر گنواؤں میں تم کو جفائے زندگی
کب بہار آئے گی گلشن میں کھلیں گے پھول کب
اے خدایا کب بھرے گی یہ خلائے زندگی
علم و فکر و آگہی لحن و شعور و شاعری
خوب میں نے پائی ہے رب سے جزائے زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.