خوش رہا جائے نہ رنجور ہوا جاتا ہے
خوش رہا جائے نہ رنجور ہوا جاتا ہے
دسترس سے مری کیا دور ہوا جاتا ہے
ہاتھ اک زخم لگا تھا جو رہ الفت میں
پاس منزل کے وہ ناسور ہوا جاتا ہے
منہ کے بل خاک پہ غش کھا کے گرا تو یہ کھلا
فاقہ مستی سے بھی مخمور ہوا جاتا ہے
عقل کہتی ہے کہ حالات سے سمجھوتا کر
اور یہ دل شہ میسور ہوا جاتا ہے
آئنو پوچھ لو آکر مرے دل سے کیسے
سنگ باری کے بنا چور ہوا جاتا ہے
جانے کیا کھینچ کے لائی ہے مری بینائی
پاس والا بھی بہت دور ہوا جاتا ہے
اک ذرا نور کی بارش کے گرے کیا قطرے
کوہ ظلمات بھی اب طور ہوا جاتا ہے
روشنی ہم نے تو سورج کی نچوڑی شہبازؔ
چہرہ کیوں چاند کا بے نور ہوا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.