خوشی آتی ہے جب بھی زندگی میں غم سمجھتے ہیں
خوشی آتی ہے جب بھی زندگی میں غم سمجھتے ہیں
عجب الٹا زمانے کی روش کو ہم سمجھتے ہیں
مرے زخموں پہ جو اشکوں کا پھاہا رکھ دیا تم نے
مری جاں ہم بھی اس کو پیار کا مرہم سمجھتے ہیں
نہ جانے آتش فرقت میں ہم کیوں جلتے رہتے ہیں
نہ جی کو جی سمجھتے ہیں نہ دم کو دم سمجھتے ہیں
ہمارے دل کو آخر چٹکیوں سے کیوں مسلتے ہو
تمہاری اس ادا کو جان جاناں ہم سمجھتے ہیں
تمہاری مدھ بھری آنکھوں سے پینے کی تمنا ہے
تمہارے آنسوؤں کو ہم تو جام جم سمجھتے ہیں
تمہارے حسن کی رنگین ادائیں دیکھ کر ہم بھی
کبھی شعلہ کبھی کانٹا کبھی شبنم سمجھتے ہیں
یہ مانا شاعری اخترؔ کی شیرینی سے خالی ہے
مگر لذت ہے جو اس شاعری میں ہم سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.