خوشی دے کے وہ مجھ کو غم دے رہے ہیں
خوشی دے کے وہ مجھ کو غم دے رہے ہیں
مسلسل فریب کرم دے رہے ہیں
بڑا خوب صورت ہے پیمان الفت
مجھی کو وہ میری قسم دے رہے ہیں
یہ طرز محبت مبارک ہو تم کو
تمہیں لوگ داد ستم دے رہے ہیں
یہ دنیا جنہیں راہزن کہہ رہی ہے
مرا ساتھ تو کم سے کم دے رہے ہیں
تکلف سہی دنیا والوں سے تم کو
مگر اب تو آواز ہم دے رہے ہیں
میں ان کی جوانی پہ مائل ہوں انجمؔ
مجھے لوگ کیوں جام جم دے رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.