خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
فقط تیری مرضی کو ہم دیکھتے ہیں
کبھی ان نگاہوں سے تم بھی تو دیکھو
تمہیں جن نگاہوں سے ہم دیکھتے ہیں
یہ کہہ دو وہ طوفاں سے دامن بچائیں
جو ہنس ہنس کے یہ چشم نم دیکھتے ہیں
یہاں پر خودی عشق کی جاگ اٹھی ہے
وہاں حسن کا سر بھی خم دیکھتے ہیں
تمہارے ستم کا انہیں خوف کیا ہو
ستم میں جو لطف و کرم دیکھتے ہیں
نہیں پائیں گے اپنی منزل وہ مظہرؔ
جو غیروں کے نقش قدم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.