خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں
ہم انداز اہل کرم دیکھتے ہیں
ہر اک شے میں جذب تصور کے صدقے
تمہیں کو تمہاری قسم دیکھتے ہیں
صبا صبح دم جانے کیا کہہ گئی ہے
گلوں کی بھی آنکھوں کو نم دیکھتے ہیں
جھکا دیتے ہیں ہم جبین عقیدت
جہاں ان کا نقش قدم دیکھتے ہیں
تری چشم مے گوں کے مے خوار ہیں جو
وہ کب جانب جام جم دیکھتے ہیں
یہ اہل محبت کا طرز نظر ہے
ستم میں بھی رنگ کرم دیکھتے ہیں
طربؔ جادہ پیمائے الفت جہاں میں
کہاں راہ کے پیچ و خم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.