Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوشی جانتے ہیں نہ غم جانتے ہیں

افقر موہانی

خوشی جانتے ہیں نہ غم جانتے ہیں

افقر موہانی

MORE BYافقر موہانی

    خوشی جانتے ہیں نہ غم جانتے ہیں

    جو ان کی رضا ہو وہ ہم جانتے ہیں

    جو کچھ چار تنکوں کو ہم جانتے ہیں

    وہ گلچین و صیاد کم جانتے ہیں

    تمہارے ہی جلووں کی ہم روشنی کو

    تجلیٔ دیر و حرم جانتے ہیں

    میں قاتل نہ محشر میں سمجھوں بھی تو کیا

    تمہیں سب خدا کی قسم جانتے ہیں

    مری خاک دل کا پتا بھی نہیں ہے

    وہ اتنے ستم کو بھی کم جانتے ہیں

    خدا کو خدا ہم سمجھتے ہیں واعظ

    مگر ہاں صنم کو صنم جانتے ہیں

    کریں گے نہ عرض تمنا کہ ہم خود

    محبت کا اپنی بھرم جانتے ہیں

    وہی کچھ سمجھتے ہیں اسرار ہستی

    جو ہستی کو اپنی عدم جانتے ہیں

    متاع دو عالم سمجھتے ہیں ہم بھی

    مگر چار تنکوں سے کم جانتے ہیں

    کہیں راز الفت بھی ہوتا ہے ظاہر

    کہیں کیوں جو کچھ تم کو ہم جانتے ہیں

    خدا کو وہی خوب پہچانتے ہیں

    تمہیں جو خدا کی قسم جانتے ہیں

    کھلی ہیں دم نزع آنکھیں جو افقرؔ

    ابھی تک وہ آنکھوں میں دم جانتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے