خوشی کے آنسوؤں سے درد کا رشتہ نہیں رہتا
خوشی کے آنسوؤں سے درد کا رشتہ نہیں رہتا
جہاں پیاسے نہیں رہتے وہاں دریا نہیں رہتا
زمانہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے جس کو چاند تاروں میں
وہ میرے دل میں رہتا ہے وہ بے پردہ نہیں رہتا
امیدوں کے ستارے جھلملا کر ڈوب جاتے ہیں
نظر کے سامنے جب چاند سا چہرہ نہیں رہتا
نہ جانے کتنی تصویریں بگڑتی ہیں ابھرتی ہیں
کبھی فرصت میں اپنے دل کا آئینہ نہیں رہتا
وہ پت جھڑ کا زمانہ ہو یا وہ ساون کی راتیں ہوں
مریض دل کسی موسم میں بھی اچھا نہیں رہتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.