خوشی تو ہے ہی تعجب مگر زیادہ ہے
خوشی تو ہے ہی تعجب مگر زیادہ ہے
وہ شخص یا خدا کتنا ہمارے جیسا ہے
یقین جانیے حسرت نہیں ہے دل میں کوئی
بس اس کا سامنے ہونا سکون دیتا ہے
ہم ایسے لوگ تو اس بات سے پریشاں ہیں
جو ہونے والا ہے وہ بھی دکھائی دیتا ہے
کسی بھی شخص کی خاطر نہ بھولیے خود کو
یہ اس سے پیار نہیں اپنے ساتھ دھوکا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.