خوشیوں کا انتظار تھا وہ بھی نہیں رہا
خوشیوں کا انتظار تھا وہ بھی نہیں رہا
زخموں پہ بھی نکھار تھا وہ بھی نہیں رہا
تیرا مرا قرار تھا وہ بھی نہیں رہا
بس پیار پیار پیار تھا وہ بھی نہیں رہا
آنکھوں میں جب سے بے بسی ان کے دکھائی دی
کچھ کچھ ہمیں خمار تھا وہ بھی نہیں رہا
یارب پتہ نہیں وہ خفا کس لیے ہوئے
کچھ دل پہ اختیار تھا وہ بھی نہیں رہا
دنیا نے دل پہ بجلیاں جب سے گرائی ہیں
دل ہے کہ غم گسار تھا وہ بھی نہیں رہا
توڑو گے دل دھرمؔ کا کہے گا یہ وقت پھر
جو شخص بے قرار تھا وہ بھی نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.