خوشیوں کے سامنے جو مرے پیش غم ہوئے
خوشیوں کے سامنے جو مرے پیش غم ہوئے
اشکوں میں غرق پھر مرے لوح و قلم ہوئے
تم ہی نہیں فراق میں اک دیدہ نم ہوئے
ہم بھی تمہارے ہجر میں سر تا پا غم ہوئے
ہر شخص کہہ رہا ہے ہمیں پیکر وفا
جب سے تمہاری زلف کے دیوانے ہم ہوئے
تیرے بغیر کیسے کٹی رات یہ نہ پوچھ
آیا ہوا کا جھونکا تو خائف سے ہم ہوئے
اب کیا بتاؤں یار کہ چھوٹی سی عمر میں
کس طرح اور کتنے ہیں مجھ پر ستم ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.