خشک تھا عرصۂ تراوش بھی
خشک تھا عرصۂ تراوش بھی
دیدنی تھا طلسم بارش بھی
ذہن میں بھی نہ تھا کوئی چکر
معتبر تھی کرے کی گردش بھی
آنکھ کو بھی شعور دید نہ تھا
سرد تھی رونق نمائش بھی
زینہ زینہ اتر رہا تھا عشق
سایہ سایہ تھی جسم خواہش بھی
پھر ہوا یوں گراں گزرنے لگی
اس پری چہرہ کی ستائش بھی
اور فسانہ تمام شد یعنی
تھم گئی اس مژہ کی جنبش بھی
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 43)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.