خشک زمیں ہوں برکھا ہو تم
خشک زمیں ہوں برکھا ہو تم
میں پیاسا ہوں دریا ہو تم
بھر دو میرے خالی پن کو
میں ساغر ہوں مینا ہو تم
ساری دنیا سے کہہ دوں گا
میری ساری دنیا ہو تم
سن کر جس کو وجد ہو طاری
بس ایسا ہی نغمہ ہو تم
مل کر تم سے یوں لگتا ہے
دھوپ میں جیسے سایا ہو تم
کہنا پڑا یہ دیکھ کے تم کو
قدرت کا شہ پارہ ہو تم
تم کو شکیلؔ اب اور کہے کیا
بس اک چاند کا ٹکڑا ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.