خوب اک ناصح مشفق نے یہ ارشاد کیا (ردیف .. ی)
خوب اک ناصح مشفق نے یہ ارشاد کیا
بزم میں اس نے تعلی جو کل اکبر کی سنی
نہ تری فوج نہ شاگرد نہ پیرو نہ مرید
نہ تو ارجن ہے نہ سقراط رشی ہے نہ منی
کس نگیں پر ہیں ترے نقش کے آثار عیاں
نوٹ بک تیری شکستہ تری پنسل ہے گھنی
فکر سے ذکر سے عبرت سے تجھے کام نہیں
واہ وا کے لیے لفظوں کی دکاں تو نے چنی
طبع میں تیری وہی خامیٔ حرص دنیا
آتش خوف خدا سے نہ جلی ہے نہ بھنی
خود پرستی ہے بہت خلق کی خدمت کم ہے
دل دہی کم ہے تو ہے دل شکنی چار گنی
- کتاب : ہنگامہ ہے کیوں برپا (Pg. 93)
- Author : اکبر الہ آبادی
- مطبع : ریختہ بکس (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.