Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوب خبر لیتے ہیں میری خیر سے یہ اغیار بہت

شاہد نجیب آبادی

خوب خبر لیتے ہیں میری خیر سے یہ اغیار بہت

شاہد نجیب آبادی

MORE BYشاہد نجیب آبادی

    خوب خبر لیتے ہیں میری خیر سے یہ اغیار بہت

    دوست کو بد ظن کرنے والے اللہ رکھے یار بہت

    زیست کا رستہ یوں تو نظر آتا ہی ہے ہموار بہت

    زیست کے صحرا سے جب گزرے تو نکلا دشوار بہت

    ہر سو دار و گیر مچی ہے مجرم کون ہے منصف کون

    دار پہ اپنوں کا سر رکھ دیں ایسے یاں سردار بہت

    سب کچھ کرنا لیکن لازم عشق سے کرنا تم پرہیز

    چارہ گر کی نصیحتوں نے مجھے کیا لاچار بہت

    سامنے وہ آئے بھی لیکن پلک جھپکتے گزر گئے

    میں نے دل میں بسا رکھے تھے ارمان دیدار بہت

    میری ہی قسمت کے تارے گردش میں ہیں کیوں آخر

    میرے مقدر ہی میں شاید تارے ہیں دم دار بہت

    ناصح یہ کہتا ہے تجھ کو آتا کوئی ہنر نہیں

    گلی گلی میں مے خانوں کا میرا کاروبار بہت

    نقش قدم جو ناقۂ لیلیٰ کا صحرا میں ڈھونڈ لیا

    ورنہ تو لیلیٰ کا ملنا قیس کو تھا دشوار بہت

    صد ہا ہم سفروں نے چھوڑا اس کا مجھ کو کیا غم ہے

    منزل کو لے جانے والے شاہدؔ مجھ کو چار بہت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے