خوب لگتے آپ ہیں سرکار سر سے پاؤں تک
خوب لگتے آپ ہیں سرکار سر سے پاؤں تک
آپ کے ہم ہو گئے بیمار سر سے پاؤں تک
تم مجھے آواز دینا جب ضرورت ہو مری
مجھ میں ہر پل پاؤ گے ایثار سر سے پاؤں تک
میں ترا مہجور ہوں تیرے غموں سے چور ہوں
مجھ میں تو ہی تو ملے گا یار سر سے پاؤں تک
تیرے ساتھ آنے سے شاید تا بہ منزل جا سکوں
عشق کی ہے وہ رہ دشوار سر سے پاؤں تک
دیکھ کر صورت مری آئینہ خود ہی کہہ اٹھا
خوبرو ہے خوبصورت یار سر سے پاؤں تک
اس جہاں میں آج بھی خوشترؔ کوئی ملتا نہیں
تیرے جیسا صاحب کردار سر سے پاؤں تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.