خوب پیسہ کمانا پڑتا ہے
خوب پیسہ کمانا پڑتا ہے
اپنا سکہ جمانا پڑتا ہے
مانگا کرتے نہیں کسی سے دل
دوستا دل چرانا پڑتا ہے
دیکھنے کو کہ کون ہے نزدیک
کس قدر دور جانا پڑتا ہے
میں وہ جنگل ہوں جس کی صحبت میں
شاخ در شاخ آنا پڑتا ہے
خالی برتن کا شور بھرتا ہوں
خود میں کہرام اٹھانا پڑتا ہے
روکنی پڑتی ہے کبھی ہچکی
ہاں کبھی مسکرانا پڑتا ہے
تیرے قد کی برابری کے لیے
خود کو کتنا گرانا پڑتا ہے
بار دیگر ہے جستجو تیری
شام کو گھر بھی آنا پڑتا ہے
آنکھیں ویران کرنا پڑتی ہیں
دشت سے پھول لانا پڑتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.