خوب روتا ہوں قہقہے لے کر
خوب روتا ہوں قہقہے لے کر
میں پریشان ہوں مجھے لے کر
حسن سے ہو گئی مری ان بن
کوئی آنا نہیں اسے لے کر
میرا جیون ہے کتنا دکھ دائی
ہاتھ میں ہاتھ دیکھتے لے کر
یار انمول ہے بہت مجھ کو
آپ آتے ہی چل دئے لے کر
تیری آنکھیں نہیں مجھے مرے غم
میکدے کی طرف چلے لے کر
آج خود سے بھی ہم بنا بولے
سو گئے ہونٹ کانپتے لے کر
یاروں ڈھونڈھو کوئی تو چارہ گر
دل کو پھرتے ہیں ہاتھ پے لے کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.