خوبصورت لگ رہی ہے شام تجھ کو دیکھ کر
خوبصورت لگ رہی ہے شام تجھ کو دیکھ کر
چشم دل کو آ گیا آرام تجھ کو دیکھ کر
یوں بھی تیرے شہر میں رسوائیاں کچھ کم نہ تھیں
ہو گیا ہوں اور میں بدنام تجھ کو دیکھ کر
بھول کر بھی میں زباں پر اس کو لا سکتا نہیں
آ گیا ہے یاد جو اک کام تجھ کو دیکھ کر
سر پہ میرے ہاتھ رکھ کر کھا رہا ہے تو قسم
جھوٹ میں پیدا ہوا ابہام تجھ کو دیکھ کر
قتل تو تیری نگاہوں سے ہوئے ہیں شہر میں
لے رہے ہیں اپنے سر الزام تجھ کو دیکھ کر
کیا کروں گا دیکھ کر ببیاکؔ عالم صبح کا
جانے کیا ہو رات کا انجام تجھ کو دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.