خوب تماشا ہم کو بنایا آپ تماشا آپ ہوئے
خوب تماشا ہم کو بنایا آپ تماشا آپ ہوئے
ہم کو رسوا کرنے نکلے کیسے رسوا آپ ہوئے
تہمت کعبہ آپ نے لی بدنام کلیسا آپ ہوئے
طور پہ بجلی قصر میں شیریں نجد میں لیلہ آپ ہوئے
معنی و صورت وحدت و کثرت ذرہ و صحرا آپ ہوئے
آپ تو کچھ ہوتے ہی نہیں تھے کہئے کیا کیا آپ ہوئے
ہم پہ شریعت ہم پہ طریقت ہم پہ حدود فکر و نظر
آپ چلے تو گلشن گلشن صحرا صحرا آپ ہوئے
شعلے سے ہی راکھ ہوئی تھی شعلے سے پھر راکھ جلی
خرمن موسیٰ کون بنا جب برق تجلی آپ ہوئے
آپ نے چھپ چھپ کر اس دل میں اپنی اک تصویر گڑھی
پوج کے اس کو ہم ہوئے کافر کفر کا فتویٰ آپ ہوئے
روز ازل سے آپ کی میری کیسی رسم و راہ نبھی
اول اول ہم ہوئے شیدا آخر شیدا آپ ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.