Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوبیوں میں نہیں کچھ دولت و زر کی خوبی

حکیم آغا جان عیش

خوبیوں میں نہیں کچھ دولت و زر کی خوبی

حکیم آغا جان عیش

MORE BYحکیم آغا جان عیش

    خوبیوں میں نہیں کچھ دولت و زر کی خوبی

    آدمیت سے ہے دنیا میں بشر کی خوبی

    کرتے ہیں نیم نگہ میں وہ سنا مس کو طلا

    ہے یہ ادنیٰ نظر اہل نظر کی خوبی

    بے ثمر سبز ہوئی شاخ تو کیا سبز ہوئی

    ہو ثمر دار یہ ہے شاخ شجر کی خوبی

    بد مزہ اور ہوئے شور‌ و فغاں سے وہ مرے

    دیکھ لی ہم نے یہ نالوں کے اثر کی خوبی

    نام ہی نام سنو ان کا وہ آویں نہ نظر

    ہے یہی بس دہن تنگ و کمر کی خوبی

    رونق حضرت دہلی تھی اسی کے دم سے

    بعد مرنے کے کھلی سب پہ ظفرؔ کی خوبی

    ہو نہ اقبال تو دے جلوۂ صد عیب ہنر

    ساتھ اقبال کے ہے عیشؔ ہنر کی خوبی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے