خوب صورت چاند جیسی دل نشیں کا ہو گیا
خوب صورت چاند جیسی دل نشیں کا ہو گیا
دل نہ اب میرا رہا اک نازنیں کا ہو گیا
تم کو اب ہاں بولنے کی کچھ ضرورت ہی نہیں
میں تو پہلے ہی تمہاری اس نہیں کا ہو گیا
عشق سے ملنے گلے ایسے برس بیٹھا کہ بس
دیکھتے ہی دیکھتے بادل زمیں کا ہو گیا
رابطہ میرا غزل سے ہو گیا اک موڑ پر
زندگی بھر کے لیے پھر اس حسیں کا ہو گیا
مجھ کو ساحرؔ لے کے آئے شاعری کی بزم میں
پھر ملا جب جونؔ صاحب سے یہیں کا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.