خوگر عیش و مسرت دل خود کام نہیں
![نواب سید حکیم احمد نقوی بدایونی نواب سید حکیم احمد نقوی بدایونی](https://rekhta.pc.cdn.bitgravity.com/Images/Shayar/round/nawab-syed-hakeem-ahmad-naqwi-badayuni.png)
خوگر عیش و مسرت دل خود کام نہیں
نواب سید حکیم احمد نقوی بدایونی
MORE BYنواب سید حکیم احمد نقوی بدایونی
خوگر عیش و مسرت دل خود کام نہیں
ہے یہ آرام کی صورت مگر آرام نہیں
موت لائی ہے یہ پیغام کہ اس گھر سے نکل
تو نے جو کام کئے قابل انعام نہیں
دائمی زیست ہو درکار تو مرنا سیکھو
یہ وہ آغاز ہے جس کا کوئی انجام نہیں
دیکھ کر حشر میں نیکی و بدی کی فہرست
عشق ہے سر بہ گریباں کہ مرا نام نہیں
لوگ کہتے ہیں کہ وہ پوچھتے رہتے ہیں مگر
ان کی جانب سے تو اب تک کوئی پیغام نہیں
کب خدا جانے وہ خلوت سے بر آمد ہوں گے
محفل ناز ابھی جلوہ گہ عام نہیں
اس کو جس طرح بنائے کوئی بن جاتی ہے
زندگی خود سبب راحت و آلام نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.