خوں بار چشم کیوں نہ ہو عنوان آرزو
خوں بار چشم کیوں نہ ہو عنوان آرزو
صرف جنون شوق ہے سامان آرزو
پھر دل کی حسرتوں میں ہے امید کی نمود
پھر ہو چلی ہے یاس پشیمان آرزو
تیری نگاہ شوق ہے یا برق اضطراب
تیری ادائے حسن ہے یا جان آرزو
دل میں وہی خلش ہے وہی ذوق جاں گداز
پھر چاہتا ہوں لذت پیکان آرزو
یہ کارنامۂ غم الفت جگر خراش
لکھتا ہے دل کے خون سے عنوان آرزو
پرجوش ولولوں کا تلاطم ہے موجزن
اس مختصر سے دل میں یہ طوفان آرزو
مٹنا کسی کے غم میں دلیل حیات ہے
کتنا ہے دل فریب یہ عنوان آرزو
ثاقبؔ کسی کی یاد سے رگ رگ میں ہے خلش
پنہاں ہیں دل میں خار بیابان آرزو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.