خون میں ڈوبا ہوا شہر کا منظر ہے میاں
خون میں ڈوبا ہوا شہر کا منظر ہے میاں
ایسے ماحول سے تو گاؤں ہی بہتر ہے میاں
کس گھڑی کیا ہو مرے ساتھ کوئی ٹھیک نہیں
ان دنوں چاروں طرف خوف کا لشکر ہے میاں
عافیت اس میں تمہاری ہے کہ خاموش رہو
اور کہنے کو مرے پاس بھی دفتر ہے میاں
عمر بھر تیشہ زنی میری طرح کون کرے
سخت پتھر کی طرح میرا مقدر ہے میاں
ہو رہا ہے یہ عیاں خوف زدہ چہرے سے
رعب غالب تو مرا آج بھی تم پر ہے میاں
خوف سا لگتا ہے خود اپنے پڑوسی سے علیمؔ
گھر تو اونچا ہے مگر پھوس کا چھپر ہے میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.