خواب کے ساتھ ہی بے کار کیا ہے خود کو
خواب کے ساتھ ہی بے کار کیا ہے خود کو
جس طرح آنکھ نے بیدار کیا ہے خود کو
کتنی ہی مرتبہ سمجھوتا کیا ہے خود سے
کتنی ہی مرتبہ ہموار کیا ہے خود کو
اس کو اب سانپ سمجھتے ہیں پرندے سارے
جس قدر شاخ نے خم دار کیا ہے خود کو
اک تعلق کہ بہر طور نبھانے کے لئے
دل نے دریا نہیں پتوار کیا ہے خود کو
یوں بھرے اس نے نشاں اپنے ادھورے پن کے
اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کیا ہے خود کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.