خواب کی تعبیر دیوانہ بنائے گی مجھے
خواب کی تعبیر دیوانہ بنائے گی مجھے
پھر چمکتی ریت صحرا میں بلائے گی مجھے
میرا سارا زہر اس کے جسم میں بھر جائے گا
زندگی جب اپنے سینے سے لگائے گی مجھے
آج پھر اک نوجواں لڑکی مرے پہلو میں ہے
آج پھر تیری محبت یاد آئے گی مجھے
میں بھٹکتا ہی رہوں گا کھنڈروں میں عمر بھر
زندگی بس ایک ہی منظر دکھائے گی مجھے
میں دیا بے تیل کا ہوں خود بخود بجھ جاؤں گا
نجمؔ طوفانی ہوا کیا آزمائے گی مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.