خواب کوئی کیا دیکھے اس بے خوابی میں
خواب کوئی کیا دیکھے اس بے خوابی میں
چین نہیں مل پاتا ہے بیتابی میں
کچھ تو عالم امکاں میں ایسا ہوگا
حیرت ہی حیرت ہے جس کی یابی میں
یاروں کی تو سرتابی تک ہے مشکوک
میرا اپنا لہجہ ہے سرتابی میں
دنیا نے کیا جانے اس میں کیا دیکھا
میں نے اپنی جھلک دیکھی فارابی میں
ریگستان عرب میں عجم کے شجرستاں
پھول ہے آتش زیر پا سیرابی میں
خنجر سے کچھ لکھتا رہتا ہوں تن پر
یا اک باب اضافہ ہے خوں نابی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.