خواب میں ہاتھ چھڑاتی ہوئی تقدیر کا دکھ
خواب میں ہاتھ چھڑاتی ہوئی تقدیر کا دکھ
آنکھ سے لپٹا ہے اب تک اسی تعبیر کا دکھ
قید خانے میں یہی سوچ کے واپس آیا
مجھ کو معلوم ہے تنہا پڑی زنجیر کا دکھ
کوششیں کر کے بہرحال مصور ہارا
شوخ رنگوں میں چھپا ہی نہیں تصویر کا دکھ
مشورہ خانہ خرابوں سے ہی کرنا بہتر
ایک کھنڈر ہی بتا سکتا ہے تعمیر کا دکھ
محفل شعر و سخن یوںہی رہے باغ و بہار
نسل در نسل چلے میرتقی میرؔ کا دکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.