خواب پلکوں پر سلگنے اور بھی تھے
خواب پلکوں پر سلگنے اور بھی تھے
آنکھوں کی قسمت میں دھوکے اور بھی تھے
جس کو کھونے کا طریقہ ایک ہی تھا
اس کو پانے کے طریقے اور بھی تھے
مجھ کو آخر توڑنے کی وجہ کیا تھی
شاخ پہ جب میرے جیسے اور بھی تھے
دل کو ہلکا کرنے کو رونے لگا میں
جب کہ رونے کے نتیجے اور بھی تھے
چند لمحوں کی خوشی میں بھول بیٹھا
میرے اوپر غم کے سائے اور بھی تھے
میں اکیلا ہی پہنچ پایا ہوں مجھ تک
میرے پیچھے آنے والے اور بھی تھی
سب کی نظریں آ کے مجھ پر ٹک گئی تھیں
جب کہ دنیا میں تماشے اور بھی تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.