خواب سے ہے کب الگ یہ زندگانی دیکھیے
خواب سے ہے کب الگ یہ زندگانی دیکھیے
فلم کے پردے پہ چلتی ہے کہانی دیکھیے
آسماں سورج قمر تارے زمین و کہکشاں
یہ جہان رنگ ہے اس کی نشانی دیکھیے
کسب کا حاصل کہاں یہ فضل رب کا جانیے
پہلے کب شعروں میں تھی ایسی روانی دیکھیے
ہیں قمر کی منزلیں یا پھر زمیں کی گردشیں
وقت کی تعریف کیا دریا کا پانی دیکھیے
کون ہے وہ جس تلک دست قضا پہنچا نہیں
کہکشاں شمس و قمر یہ سب ہیں فانی دیکھیے
نا مرادی کامرانی زندگی کے بعد ہے
زندگی کے روز و شب ہیں امتحانی دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.