خواب تعبیر سفر میرے سہارے کب تھے
خواب تعبیر سفر میرے سہارے کب تھے
جو چمکتے تھے وہ جگنو تھے ستارے کب تھے
یہ محبت کا اثر ہے کہ تو دکھتا ہے مجھے
نقش کاغذ پہ ابھی میں نے اتارے کب تھے
مجھ سے بچھڑے ہیں کڑے وقت میں باری باری
میری ماں سچ ہے مرے دوست یہ سارے کب تھے
اپنی مرضی کہ تجھے چھوڑ دیا ہے تجھ پر
ہم وہ مورکھ ہیں جو تقدیر سے ہارے کب تھے
شہر آباد رہیں اور تو آباد رہے
ہم تو بنجارے ہیں یہ شہر ہمارے کب تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.