خواب تھے آرزو تھے جاں تھے ہم
خواب تھے آرزو تھے جاں تھے ہم
ایک دوجے پہ مہرباں تھے ہم
کیوں ہٹایا گیا ہے دھوکے سے
کس کے رستے کے درمیاں تھے ہم
ہر اداسی سکوں سے ٹھہری تھی
درد اور غم کے میزباں تھے ہم
ہم ضرورت میں اس کی تھے شامل
اس کے دل میں مگر کہاں تھے ہم
اب ترستے ہیں شعر کے لیے بھی
کبھی غزلوں کا کارواں تھے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.