خواب ٹوٹے سجانا مشکل ہے
خواب ٹوٹے سجانا مشکل ہے
پیار پہلا بھلانا مشکل ہے
سب کو اس کی تمنا ہے لیکن
چاند دھرتی پہ لانا مشکل ہے
اس کی آنکھوں میں ہیں کئی ساغر
تیر کے پار جانا مشکل ہے
ہم نے پتھر لہو سے سینچا ہے
پھول اس پر کھلانا مشکل ہے
اس کو خود میں تلاش کرتا ہوں
راز سب سے چھپانا مشکل ہے
دل کی حسرت نکل نہیں پائی
ساری خوشیوں کو پانا مشکل ہے
اس کے جانے سے خوش نہیں قاصدؔ
دل سے اب مسکرانا مشکل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.