خواب امید سے سرشار بھی ہو جائے تو کیا
خواب امید سے سرشار بھی ہو جائے تو کیا
دشت تو دشت ہے بازار بھی ہو جائے تو کیا
اب کہاں کوئی ستاروں کو گنا کرتا ہے
میرا ہر زخم نمودار بھی ہو جائے تو کیا
سو چکی شام اندھیرے کا ہے سایہ دل پر
آج خواہش کوئی بیدار بھی ہو جائے تو کیا
زندگی اپنی نہ بدلی ہے نہ بدلے گی کبھی
خاک پا زینت دستار بھی ہو جائے تو کیا
منزلیں بڑھنے لگیں خود ہی مسافر کی طرف
راستہ صورت دیوار بھی ہو جائے تو کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.