خوابوں کی آج دیکھیے جاگیر کھو گئی
خوابوں کی آج دیکھیے جاگیر کھو گئی
آنکھوں میں جو بسی تھی وہ تصویر کھو گئی
گردن عدو کی کاٹتے میداں میں ہم مگر
موقع واردات پہ شمشیر کھو گئی
کچھ اپسرائیں قید تھیں آنکھوں میں صبح تک
کھلتے ہی آنکھ خواب کی تعبیر کھو گئی
آزاد ہو گیا میں پہ ہوتا رہا گماں
آزاد ہو گیا ہوں کہ زنجیر کھو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.