خوابوں میں چھپی ہوں نہ کسی پیار میں گم ہوں
خوابوں میں چھپی ہوں نہ کسی پیار میں گم ہوں
عورت ہوں میں اجداد کی دستار میں گم ہوں
چنوائی گئی تھی کبھی چاہت کی خطا میں
آ دیکھ ابھی تک اسی دیوار میں گم ہوں
لکھے ہی نہ جائیں کسی شاعر سے کبھی بھی
اک عمر سے میں ایسے ہی اشعار میں گم ہوں
سسیؔ بھی نہیں ہیرؔ کے جیسی بھی نہیں ہوں
میں اپنی کہانی کے ہی کردار میں گم ہوں
جنگل ہے مرے دل میں ترے ہجر کا ہر سو
مدت سے رشاؔ اس کے میں اشجار میں گم ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.