خواہش دید کے آنکھوں میں اجالے لے کر
خواہش دید کے آنکھوں میں اجالے لے کر
ڈھونڈھتا ہوں میں تجھے پاؤں میں چھالے لے کر
زرد پڑ جاتے ہیں تابندہ ستاروں کے بدن
چاند جس وقت نکلتا ہے اجالے لے کر
ٹوٹ جائے گا یہ تیرا بھی تکبر سورج
رات جب آئے گی تاریک حوالے لے کر
زندگی اس کو بچانا ہو تو یوں بچتی ہے
بھیج دیتا ہے خدا مکڑیاں جالے لے کر
کوئی سقراط نہیں میں جو خوشی سے پی لوں
آپ کیوں آئے ہیں یہ زہر کے پیالے لے کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.