خواہش دید لیے دہر میں آئے ہوئے ہیں
خواہش دید لیے دہر میں آئے ہوئے ہیں
دل بھی توڑے ہیں بہت بت بھی بنائے ہوئے ہیں
نام میرا ابو سفیان نہیں ہے لیکن
میری ہندہ نے بہت دل بھی چبائے ہوئے ہیں
آلسی چھوڑ نہ ملنے کے بہانے نہ بنا
یار ہم لوگ بہت دور سے آئے ہوئے ہیں
آسمانوں میں ستارے بھی نہیں ہیں اتنے
زخم جتنے مرے سینے میں سمائے ہوئے ہیں
یعنی یہ دل ترے ہاتھوں سے نہیں ٹوٹا ہے
یعنی ہم لوگ زمانے کے ستائے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.