خواہشوں کا ادب کیا میں نے
خواہشوں کا ادب کیا میں نے
حسب حاجت طلب کیا میں نے
ایک سچائی کو کیا سجدہ
اک حقیقت کو رب کیا میں نے
جانے اب کس لئے خفا ہو تم
جو کہا تم نے سب کیا میں نے
جھک گئی ہر نظر عقیدت سے
آپ کا ذکر جب کیا میں نے
اپنی خوشیوں سے پھیر کر نظریں
غم ترا منتخب کیا میں نے
بھول سے بھول ہو گئی ہوگی
جرم دانستہ کب کیا میں نے
سچ کا اظہار کر دیا سالمؔ
اف یہ کیسا غضب کیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.